انٹرنیشنل

مودی کے سعودیہ دورے پرسعودی ایف16 طیاروں کی حیران کن سلامی

بھارتی وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، جہاں وہ ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، جہاں وہ ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔اس سے قبل وزیر اعظم مودی کے طیارے کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی رائل ایئر فورس کے F16طیاروں نے حفاظتی حصارمیںلے لیا۔

سعودی فضائیہ کی طرف سے مودی کے طیارے کو جنگی طیاروں کے ساتھ خوش آمدید کہنا ایک اہم پیغام ہے کہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

مودی نے جدہ پہنچنے سے قبل اپنے بیان میں سعودی عرب کو بھارت کا قابلِ اعتماد دوست، سمندری ہمسایہ اور اسٹریٹجک ساتھی قرار دیا۔مودی کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کو خطے میں امن و استحکام کی ایک مثبت طاقت سمجھتے ہیں۔ انٹرویو میں مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اس بات کی علامت ہے کہ دونوں فریق خطے کے امن اور استحکام میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

گزشتہ برس بھارت اور سعودی عرب کی بری افواج نے اپنی پہلی مشترکہ فوجی مشق مکمل کی تھی، جب کہ بحری مشق الموحد الہندی کا تیسرا ایڈیشن بھی تیاری کے مراحل میں ہے، جو اس سے قبل 2021 اور 2023 میں ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button