انٹرنیشنل

چینی عوام کا انوکھا جواب ،ٹرمپ کے نام پر تیار ٹوائلٹ برش نے تہلکہ مچا دیا

امریکہ کی جانب سے چین پر لگائے گئے ٹیرف جنگ نے عوامی سطح پر شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی جانب سے چین پر لگائے گئے ٹیرف جنگ نے عوامی سطح پر شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے۔ اس کشیدگی کے دوران چینی عوام نے احتجاج کا ایک انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب ایک خاص ٹوائلٹ برش متعارف کروا دیا ہے جو مکمل طور پر چین میں تیار کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ برش صرف مذاق یا طنز کے لیے نہیں، بلکہ مارکیٹ میں باقاعدہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی فروخت میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر اس برش کی تصاویر وائرل ہو چکی ہیں اور صارفین اسے امریکی پالیسیوں کے خلاف عوامی اظہارِ خیال قرار دے رہے ہیں۔

یہ غیر روایتی احتجاج ایک مرتبہ پھر ثابت کرتا ہے کہ عوامی جذبات جب شدت اختیار کرتے ہیں تو ان کے اظہار کے طریقے بھی حیران کن ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button