شام نے امریکی شرائط تسلیم کرلیں، پابندیوں میں نرمی کی امیدیں روشن
شام نے امریکہ کی طرف سے دی گئی شرائط کی فہرست کا تحریری جواب دے دیا ہے

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک )غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شام نے امریکہ کی طرف سے دی گئی شرائط کی فہرست کا تحریری جواب دے دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شام نے زیادہ تر شرائط پر عمل کر لیا ہے جبکہ کچھ معاملات میں واشنگٹن کے ساتھ باہمی سمجھوتے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ ماہ امریکہ نے شام کو آٹھ شرائط پر مبنی ایک فہرست دی تھی۔ ان میں باقی ماندہ کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنا اور غیر ملکی افراد کو اعلی حکومتی عہدے نہ دینے جیسے مطالبات شامل تھے۔شام گزشتہ 14 سال کی خانہ جنگی کے بعد شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس دوران امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک نے سخت پابندیاں لگا رکھی تھیں تاکہ سابق صدر بشار الاسد پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
امریکہ نے جنوری میں امداد کو فروغ دینے کے لیے چھ ماہ کے لیے کچھ پابندیوں میں نرمی کی تھی مگر اس کا اثر محدود رہا۔رپورٹ کے مطابق اگر شام تمام امریکی مطالبات پورے کر لیتا ہے تو واشنگٹن اس پابندی میں مزید دو سال کے لیے توسیع کر سکتا ہے اور ایک نئی رعایت بھی دے سکتا ہے۔
یاد رہے کچھ دن قبل ایک ویڈیو بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم شام میں بشارالا اسد کی حکومت کو ہٹانے کا دعوی کر چکے ہیں۔