انٹرنیشنل

عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں جاری جارجیت کے خلاف کون کون سے ممالک اپنا موقف پیش کریں گے؟

آج عدالت کے سامنے نو ممالک پیش ہوں گے، ہر ملک کو آدھے گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے

دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف میں فلسطین کے موقف کو تفصیل سے سنا گیا۔ عدالت کے صدر یو جی ایواساوا اور تیرہ رکنی جج پینل نے فلسطینی نمائندوں کو کھل کر بات کرنے کا موقع دیا۔آج عدالت کے سامنے نو ممالک پیش ہوں گے، ہر ملک کو آدھے گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔

صبح کے سیشن میں جنوبی افریقہ، الجزائر، سعودی عرب، بیلجیم اور کولمبیا اپنی بات کریں گے، جبکہ دوپہر کے سیشن میں بولیویا، برازیل، چلی اور اسپین اپنا موقف پیش کریں گے۔خاص طور پر جنوبی افریقہ کیونکہ اس نے دسمبر 2023 میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ دائر کیا تھا اور وہ اسرائیل پر سخت تنقید کرتا رہا ہے۔

بیلجیم اور اسپین پر بھی دنیا کی نظر ہے کیونکہ یہ یورپی یونین کے رکن ممالک ہیں اور ان کے موقف سے اندازہ ہوگا کہ یورپی بلاک اس معاملے پر کیا سوچتا ہے۔ البتہ اسپین کو توانائی بحران کے باعث شرکت میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کل کا دن اور بھی اہم ہوگا جب امریکہ اور ہنگری موقف دیں گے۔ یہ دو ایسے ممالک ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس سماعت کے خلاف ووٹ دیا تھا، اس لیے ان کاموقف اسرائیل کے حق میں ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ روس اور فرانس بھی عدالت سے خطاب کریں گے، جن کے بیانات اس عالمی مقدمے کی سمت طے کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button