کینیڈا انتخابات، لبرل پارٹی کا چوتھی بار حکومت بنانیکا امکان
کینیڈین وزیراعظمکی لبرل پارٹی کو 168اور کنزرویٹو پارٹی کو144نشستوں پر برتری حاصل ہے ،343 ارکان کے ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 172 سیٹیں درکار ہیں

کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ صبح 9بجے سے رات 9بجے تک جاری رہی جس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لبرل پارٹی چوتھی بار حکومت بنانے گی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات پر ووٹنگ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہی جس میں شہریوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم اور لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو میں کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا۔ اب تک کے نتائج کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کی لبرل پارٹی کو 168اور کنزرویٹو پارٹی کو144نشستوں پر برتری حاصل ہے ،343 ارکان کے ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 172 سیٹیں درکار ہیں۔
بلاک کیوبک پارٹی 23 جب کہ این ڈی پی 7 نشستوں پر برتری حاصل کرچکی ہے، تاہم سربراہ این ڈی پی جگمیت سنگھ نے اپنی نشست سے ہارنے پر پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے جیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے ساتھ تعمیری کام کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ امریکا ہمارے وسائل، ہمارے پانی، ہماری زمین اور ہمارے ملک پر قبضہ چاہتا ہے، لیکن یہ کبھی نہیں ہوگا، امریکا کے ساتھ پرانے تجارتی تعلقات کا دور ختم ہوچکا، آنے والا وقت چیلنجنگ ہوگا۔