انٹرنیشنل

پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک بھارتی خفیہ ایجنسی را بے نقاب

پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی 'را' کے ملوث ہونے کے سنسنی خیز دستاویزی ثبوت سامنے آگئے ہیں

سری نگر(مانیٹر نگ ڈیسک )کشمیر میں سیاحتی مقام پہلگام ایک خوفناک انکشاف کا گواہ بن گیا، جہاں ہونے والے مبین فالس فلیگ آپریشن میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ملوث ہونے کے سنسنی خیز دستاویزی ثبوت سامنے آگئے ہیں۔

یہ چشم کشا انکشافات کشمیری مزاحمتی تنظیم ٹی آر ایف کی جانب سے جاری کردہ خفیہ مبینہ دستاویزات میں کیے گئے ہیں، جن میں پہلگام میں رچائے گئے منصوبہ بند ڈرامے کی مکمل تفصیل موجود ہے۔ ان دستاویزات کے مطابق، ضلع اننت ناگ میں ایک مخصوص کارروائی کو انجام دینے کے لیے را کے ایجنٹس کو فیلڈ میں متحرک کیا گیا۔ منصوبے کے تحت میڈیا کو 36 سے 48 گھنٹے قبل واقعے کی جگہ پر غیر محسوس انداز میں فعال کیا گیا، تاکہ منظرنامہ پہلے سے ترتیب دیا جا سکے۔

مزید چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ان دستاویزات میں را کے جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کا بھی ذکر ہے۔ ذرائع کے مطابق، واقعے کے محض دو سے چار گھنٹے بعد ہی مصنوعی ذہانت کے سسٹم کے ذریعے گواہوں کے بیانات حاصل کیے گئے، جبکہ دھندلی اور مبہم ویڈیوز کے ذریعے واقعے کی تصویری جھلکیاں "ری کنسٹرکٹ” کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک مربوط پروپیگنڈا مہم کا آغاز کیا گیا، جس میں مرکزی ہیش ٹیگ سے بچتے ہوئے 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹی معلومات پھیلائی گئیں۔

سب سے پریشان کن پہلو یہ ہے کہ سیاحوں کی آمدورفت کی نگرانی کے نام پر مقامی علاقے میں را کے فیلڈ آپریٹرز تعینات کیے گئے، تاکہ نہ صرف عام شہریوں کو نگرانی میں رکھا جا سکے بلکہ اپنے ہی بنائے گئے واقعے کو حقیقت کا رنگ دیا جا سکے۔

یہ انکشافات نہ صرف بھارت کے خفیہ عزائم پر سوال اٹھاتے ہیں بلکہ عالمی برادری کے لیے ایک لمحہ فکریہ بھی ہیں۔ فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے کشمیری تحریک کو دہشتگردی سے جوڑنے کی یہ کوشش عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

عالمی اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان دستاویزات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں اور بھارت کو کشمیری عوام کے خلاف نفسیاتی جنگ چھیڑنے سے روکا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button