اسرائیل کی پناہ گزینوں پر ظلم کی انتہا، گھروں کو مسمار کرنے کا اعلان
ہم آج اس غیرقانونی صہیونی فیصلے سے حیران و پریشان ہیں، جس کے تحت طولکرم کیمپ میں 58 اور نور شمس کیمپ میں 48 گھروں کو منہدم کرنے کا حکم دیا گیا ہے: اسرائیل

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے مغربی کنارے کے طولکرم اور نور شمس پناہ گزینوں پر ظلم کی انتہاء کرتے ہوئے سینکڑوں گھروں کو مسمار کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گھروں کی مسماری "خالص فوجی مقاصد کے لیے” کی جا رہی ہے۔ طولکرم اور نور شمس کیمپوں کی عوامی کمیٹیوں، اداروں اور سماجی تنظیموں نے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور مدد کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم آج اس غیرقانونی صہیونی فیصلے سے حیران و پریشان ہیں، جس کے تحت طولکرم کیمپ میں 58 اور نور شمس کیمپ میں 48 گھروں کو منہدم کرنے کا حکم دیا گیا ہے”۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ”اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل، اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی قبضے کو فوری طور پر روکیں … اور ہمارے عوام پر مغربی کنارے اور غزہ میں جاری جارحیت کے خلاف کارروائی کریں”۔ ساتھ ہی زور دے کر کہا گیا ہے کہ جو کچھ ان کیمپوں میں ہو رہا ہے وہ منظم تباہی، جبری نقل مکانی، گھروں کو جلانا، گرانا اور دھماکے سے اڑانا ہے۔