انٹرنیشنل

ظلم کی انتہا، 41سال سے مقیم خاتون ملک بدر، گو مودی گو کے نعرے گونج اٹھے

ہمیں پہلگام حملے کی اجتماعی سزا دی جا رہی ہے' ہمارا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، پھر ہمیں کیوں نکالا جا رہا ہے؟میرا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہے: متاثرہ خاتون

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار نے پہلگام حملے کے بعد ظلم کی انتہاء کر دی ہے ، بھارت میں 41سال سے مقیم خاتون کو ملک بدر کر دیا جس کے بعد پورے بھارت میں گو مودی گو کے نعرے گونج اٹھے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق خاتون بھارتی شہری سے شادی کے بعد بھارت میں رہ رہی تھیں، لیکن حالیہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث انہیں زبردستی نکال دیا گیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، ان کے ماں، باپ ، بہن ، بھائی کوئی بھی پاکستان میں نہیں ہے، کیونکہ گزشتہ چار دہائیوں سے ان کی زندگی بھارت میں ہی گزری ہے۔ ان کی بیٹیاں، جن کی پرورش بھی بھارت میں ہوئی، اب ماں سے جدا ہو گئی ہیں۔ خاتون نے کہا کہ ہمیں پہلگام حملے کی اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ ہمارا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، پھر ہمیں کیوں نکالا جا رہا ہے؟”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button