انٹرنیشنل
اسرائیل کے سب سے بڑے ایئرپورٹ پرمیزائل حملہ
یمن سے فائر کیا گیا ایک میزائل اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ کے قریب آ گرا، جو ملک کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے

تل ابیب(مانیٹر نگ ڈیسک) میڈیا تفصیلات کے مطابق یمن سے فائر کیا گیا ایک میزائل اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ کے قریب آ گرا، جو ملک کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں ایئرپورٹ کے مسافر ٹرمینل سے دھوئیں کا ایک بڑا بادل واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک میزائل کے گرنے کی تحقیقات کر رہی ہے جو یمن سے داغا گیا اور ایئرپورٹ کے قریب گرا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر سائرن بجنے کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ جلدی سے محفوظ مقامات کی طرف دوڑنے لگے۔اس واقعے کے بعد سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔