انٹرنیشنل

اسرائیل کے ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، اسرائیل ایران کشیدگی میں اضافے کا امکان

اسرائیل کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو اسرائیلی تجزیہ کار ریڈ لائن قرار دے رہے ہیں

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو اسرائیلی تجزیہ کار ریڈ لائن قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اس واقعے کو ایران کے خلاف کارروائی کے لیے قوم کو تیار کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اسرائیلی سیاسی تجزیہ نگار اکیوا ایلدارکا غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ حملہ ایران تک جاتا ہے۔ نیتن یاہو اس وقت سب سے زیادہ جس چیز کے پیچھے ہیں، وہ ہے ایران اور غزہ پر حملے کی بین الاقوامی اور ملکی حمایت حاصل کرنا۔

لیکن یہ سارا معاملہ امریکہ کی پالیسی پر بھی انحصار کرتا ہے، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ براہ راست جنگ سے گریز کرتے رہے ہیں۔

اکیوا ایلدار کا مزید کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ نیتن یاہو کو ایران پر حملے کی اجازت دے دیتے تو آج ہم اسرائیل اور ایران کے درمیان ایک علاقائی جنگ کی بات کر رہے ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال نے مشرق وسطی میں ایک نئے خطرناک محاذ کا اشارہ دیا ہے، جہاں ایک چھوٹا سا واقعہ بھی بڑی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button