انٹرنیشنل

پاکستان کے لیے غیر متوقع حمایت ،ایک طاقتور ملک نے سرحدوں پر فوج بھیج دی، بھارت پر سکتہ طاری

لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) پر ایک بار پھر غیرمعمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے، جب چین نے ہمالیہ کے دامن میں بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) پر ایک بار پھر غیرمعمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے، جب چین نے ہمالیہ کے دامن میں بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور پاکستان کو چین کی حمایت ایک مضبوط پیغام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے مشرقی لداخ کے قریبی علاقوں میں بھاری مشقیں شروع کی ہیں جن میں جدید اسلحہ، توپ خانے، ٹینک اور فضائی مدد شامل ہے۔ ان مشقوں کا مقصد نہ صرف چین کی دفاعی تیاری کو مضبوط بنانا ہے بلکہ بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ چین، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کی حمایت میں چین کی یہ سرگرمی بھارت کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں۔ بھارتی میڈیا میں بھی اس خبر پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ماہرین دفاع نے اسے بھارت کی ڈپلومیٹک ناکامی قرار دیا ہے۔

ادھر پاکستانی دفتر خارجہ نے چینی فوجی مشقوں کو علاقائی امن اور توازن کے لیے اہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چین کا یہ اقدام دیرینہ دوستی اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا عملی ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button