انٹرنیشنل

چین کو پاکستان کا شکرگزار کیوں ہونا چاہیے ؟ چینی اسٹریٹجک ماہرپروفیسر وکٹر ماو کا تہلکہ خیز انکشاف

چین کو پاکستان اور پاکستانی فوج کا شکر گزار ہونا چاہیے جس نے چینی دفاعی ٹیکنالوجی کی دھاک دنیا پر بٹھا دی ہے

بیجنگ(کھوج نیوز) معروف چینی اسٹریٹجک ماہر اور چین کے غیر سرکاری ترجمان سمجھے جانے والے پروفیسر وکٹر ماو نے پاکستان اور پاک فوج کے کردار پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک تہلکہ خیز بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین کو پاکستان اور پاکستانی فوج کا شکر گزار ہونا چاہیے، جنہوں نے چینی دفاعی ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں منوانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

پروفیسر ماو کے مطابق پاکستان نے نہ صرف چینی اسلحہ اور ٹیکنالوجی کو اعتماد کے ساتھ استعمال کیا بلکہ عالمی سطح پر اس کی افادیت کو ثابت بھی کیا۔ یہی وہ موڑ تھا جس نے چین کے سپر ڈوپر ہونے کا دروازہ کھول دیا۔ اب یہ بحث محض ایک آغاز ہے، آگے جا کر یہ بہت وسعت اختیار کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button