انٹرنیشنل

کشمیر کے مظلوموں پر ظلم کرنے والا راج کمار تھاپاکون تھا؟

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور دہشت کی علامت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا

سرینگر (مانیٹر نگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور دہشت کی علامت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص میں راج کمار تھاپا کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔

تھاپا نہ صرف سول انتظامیہ کا حصہ تھا بلکہ وہ بھارتی اعلی فوجی میٹنگز میں بھی شامل ہوتا رہا۔ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے وہ ایک چلتا پھرتا خوف تھا جس کا نام سنتے ہی لوگ کانپ اٹھتے تھے۔ اسے مودی حکومت کا خاص کارندہ سمجھا جاتا تھا جو مودی کی ایما پر کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا تھا۔

کشمیر کے عوام نے اس خبر پر سکھ کا سانس لیا ہے۔ سوشل میڈیا پرلوگ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں کہ انہوں نے ایک اور خونخوار درندے کو عبرتناک انجام تک پہنچا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button