انٹرنیشنل

یمن کے حیران کن ائیر ڈیفنس نے امریکی فضائیہ کے طوطے اڑا دیے

یمن کے ایئر ڈیفنس نے امریکی ایف 16 اور ایف 35 کو نشانے پر لے لیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے امریکی ایف 16 اور ایف 35 طیاروں کو تقریبا لاک کر لیا تھا، اور اگر کارروائی مکمل ہوتی تو امریکی جانی نقصان یقینی تھا۔

یہ اعتراف اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ یمن جیسے جنگ زدہ ملک اور وہاں قائم حوثی حکومت کے پاس اتنی جدید اور موثر فضائی دفاعی صلاحیت موجود ہے، جس کا اندازہ امریکی انٹیلی جنس کو بھی نہ تھا۔

حکام کے مطابق یہ صورتحال امریکی دفاعی حکمت عملی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اور مستقبل میں خطے میں فضائی کارروائیوں کے حوالے سے نئی پالیسی پر غور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button