انٹرنیشنل

نئے پوپ لیو نے جنگ زدہ ممالک کو کس چیز کی پیشکش کردی؟

نئے پوپ لیو چہار نے مشرق وسطی کی مسیحی برادریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے وطن میں باعزت اور محفوظ زندگی کا حق ملنا چاہیے

ویٹی کن سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک )کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی سربراہ، پوپ لیو نے مشرق وسطی کی مسیحی برادریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے وطن میں باعزت اور محفوظ زندگی کا حق ملنا چاہیے۔ ویٹی کن میں مشرقی کیتھولک چرچز سے خطاب میں پوپ نے کہا، جنگ کبھی ناگزیر نہیں، ہتھیار مسائل نہیں حل کرتے، صرف بڑھاتے ہیں۔

انہوں نے عالمی تنازعات پر ویٹیکن کی ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود امن کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ پوپ نے یوکرین، غزہ اور بھارت-پاکستان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، آئیے بات کریں، مذاکرات کریں، تاکہ دنیا کو امن ملے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button