انٹرنیشنل

پاکستان ترکی دوستی زندہ باد، ترک صدر کا بیان، مودی سرکار کیلئے سر درد بن گیا

ترک صدر طیب اردوان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم شہباز شریف کو میرے عزیز ترین بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور پاکستان ترکی دوستی زندہ بادکا نعرہ بھی لگایا

ترک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکی دوستی زندہ باد ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے حق میں بیان دیا ہے جو مودی سرکار اور پورے بھارت کیلئے سر درد بن گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم شہباز شریف کے خیر مقدمی بیان پر پاکستان سے دلی محبت کا اظہار۔ ترک صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو میرے عزیز ترین بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور پاکستان ترکی دوستی زندہ بادکا نعرہ بھی لگایا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کیلیے پاکستان کی دانشمندی، صبر و تحمل، مکالمے و مفاہمت کی پالیسیوں کو سراہتے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیے اورپاکستان کیدرمیان جو بھائی چارہ ہے وہ بہت کم اقوام کو نصیب ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button