قطر اور امریکا کے درمیان کیا معاہدے طے پائے؟ تفصیل آگئی
قطر نے قطر ایئرویز کے لیے امریکا سے بوئنگ طیاروں اور بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں کی خریداری کا 200بلین ڈالرز سے زیادہ مالیت کا معاہدہ طے پایا ہے

مشرقی وسطی (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر اور امریکا کے درمیان کونسے معاہدے طے پائے ہیں؟ اور یہ معاہدے کتنے اربوں ڈالر کے ہیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق قطر نے قطر ایئرویز کے لیے امریکا سے بوئنگ طیاروں اور بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ 200 بلین ڈالرز سے زیادہ مالیت کے 160 جیٹ طیاروں کے لیے ہے، قطر امریکا سے بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں MQ-9B بھی خریدے گا۔ہم سب چاہتے ہیں کہ خطے میں امن قائم ہو اور ہمیں امید ہے کہ اس بار یہ ممکن ہو سکے گا۔ قبل ازیں امیر قطر نے کہا کہ دوحہ اور واشنگٹن مشرقِ وسطی میں قیام امن کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
انہوں نے دوحہ میں امریکی صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ خطے میں امن قائم ہو اور ہمیں امید ہے کہ اس بار یہ ممکن ہو سکے گا۔ امیر قطر نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ (ٹرمپ) ایک پرامن شخصیت ہیں اور اس خطے میں امن لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے اشارہ دیا کہ قطر اور امریکا نہ صرف مشرق وسطی بلکہ روس اور یوکرین جیسے دیگر تنازعات میں بھی مل کر قیام امن کے لیے کوششیں کرسکتے ہیں۔
امیر قطر نے قطر اور امریکا کے درمیان ہونے والی بات چیت کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں خطے میں قیام امن، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے شامل ہوں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ قطر 2022 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی سے حاصل شدہ تجربات 2026 کے امریکا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے منتظمین کے ساتھ شیئر کرے گا۔
قطر اور امریکا نے دفاعی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو مشرق وسطی کے اہم دورے پر ہیں، سعودی عرب کے بعد اب قطر پہنچ گئے ہیں۔ دوحا میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں قطر کے شاہی محل لایا گیا جہاں امریکی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ 13 مئی کو سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی، اقتصادی معاہدوں پر دستخط کیے گئے جب کہ سعودی خلائی ایجنسی اور ناسا کے درمیان معاہدے بھی پر دستخط ہوئے۔امریکی صدر نے سعودی عرب کی طرح قطر کے ساتھ بھی دفاعی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، یہ معاہدے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطری امیر کے درمیان دارالحکومت دوحا میں ہونے والی بات چیت کے بعد سامنے آئے، 20 سال سے زائد عرصے میں کسی امریکی صدر کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہے۔