انٹرنیشنل

اروناچل پردیش کا نام تبدیل،چین اور بھارت کے درمیان بھی نیا تنازع چھڑ گیا

 بھارت نے چینی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے

بیجنگ(ویب ڈیسک) اروناچل پردیش کے نام تبدیل،چین اور بھارت کے درمیان بھی نیا تنازع چھڑ گیا ۔رپورٹس کے مطابق چین کی حکومت نے زنگنان کے مقامات کو چینی نام دینا اپنی خود مختاری قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارے اندرونی معاملات میں شامل ہے۔

دوسری جانب بھارت نے چینی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button