انٹرنیشنل
امریکا ایران ڈیل، ٹرمپ کا بیان، نئی ہلچل مچ گئی
ہم روس اور یوکرین کے ساتھ اچھا کام کرنے جا رہے ہیں، امید ہے کہ روس، یوکرین کچھ کریں، ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل کی افواہوں کے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے پوری دنیا میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے جس کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکا کو زیرو ٹیرف ڈیل کی پیشکش کی ہے جب کہ خلیجی ممالک کیدورے کے دوران 4کھرب ڈالر تک ڈیل ہوسکتی ہے، خلیجی ممالک کادورہ ریکارڈ دورہ ہے، 4 سے 5 روزمیں ساڑھے3 سے 4 کھرب ڈالر تک ڈیل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس اور یوکرین کے ساتھ اچھا کام کرنے جا رہے ہیں، امید ہے کہ روس، یوکرین کچھ کریں، اسے رکنا ہی ہوگا، اگرمناسب ہوا تو میں جمعہ کو ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کے لیے جاؤں گا۔