انٹرنیشنل

غزہ سے متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیکہا ہے کہ ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی، غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک )غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطی کے دورے کے دوران ابوظہبی میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں، ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی۔

یوکرین مذاکرات پر امریکی صدر نے کہا کہ دیکھتے ہیں روس یوکرین مذاکرات میں کیا ہوتاہے، جتنی جلد ممکن ہوا روسی صدرپیوٹن سے ملاقات کروں گا۔

واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ابوظہبی سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button