انٹرنیشنل

پاکستان سے جنگ میں شکست،بھارت نے فرانس کی دفاعی کمپنی کو دیوالیہ پن کی دہلیز پر لاکھڑا کیا

انڈونیشیا نے رفال طیاروں کی خریداری کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے تین رفال طیاروں سمیت بھارت کے چھ طیارے مار گرائے تھے

جکارتہ(ویب ڈیسک) پاکستان سے جنگ میں شکست کے بعد سے بھارت کو مسلسل رسوائی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،واضح ہو کہ بھارت کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنے پر جس قسم کے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کی وجہ سے فرانس میں بنے ہوئے رفال طیاروں کی مقبولیت اور مانگ میں بہت زیادہ کمی آئی ہے ،پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کی فضائی افواج نے بھارت کے زیراستعمال رفال طیارے مار گرائے تھے جس پر رفال طیارے بنانے والی دفاعی کمپنی دیوالیہ پن کا شکار ہو چکی ہے۔انڈونیشیا نے نے بھی پاک بھارت جنگی نتائج کے بعد رفال طیاروں کی خریداری کے معاملے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈونیشیا نے رفال طیاروں کی خریداری کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے تین رفال طیاروں سمیت بھارت کے چھ طیارے مار گرائے تھے۔جس کی تصدیق دنیا کے دیگر ممالک بھی کررہے ہیں۔


انڈونیشیا کے سابق ایئرفورس چیف چیپی حکیم نے اخبار جکارتہ پوسٹ کے لیے اپنی تحریر میں لکھا ہے کہ جدید ایئر وارفیئر پر عالمی سمجھ بوجھ کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ فضائی لڑائی سے جھٹکا لگا۔وہ لکھتے ہیں کہ اس معاملے میں انڈونیشیا کی جانب سے رفال طیارے خریدنے کا معاہدے توجہ حاصل کر رہا ہے۔ سابق انڈونیشین ائیر چیف کے مطابق انڈونیشیا کے کیس میں رفال طیارہ خریدنا خود بخود فضائی برتری کی ضمانت نہیں۔ خاص کر تب جب یہ طیارے ہمارے دفاع کے لیے ضروری ایئر سپیس میں آزادی سے اڑائے نہ جاسکیں۔

ان کی رائے ہے کہ ایئر ڈیفنس کی تیاری نظام بنانے سے شروع ہونے چاہیے، نہ کہ پلیٹ فارم(یعنی طیارہ)خریدنے سے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ رفال جیسے جدید فائٹر طیارے خریدنے کی سٹریٹیجک اہمیت صرف تب حاصل ہوگی جب انھیں اہم ایئر زون میں تعینات کیا جا سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button