انٹرنیشنل

سعودی فرمانروا کی فلسطینیوں کیلئے بڑی خوشخبری، یورپی ممالک پریشان

اس سال حج کے لیے ایک ہزار فلسطینی عازمین حج کی میزبانی کی جائے، یعنی ایک ہزار فلسطینی حجاج کو شاہ سلمان کے ذاتی خرچ پر حج کروایا جائے گا

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد یورپی ممالک میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کے لیے ایک ہزار فلسطینی عازمین حج کی میزبانی کی جائے، یعنی ایک ہزار فلسطینی حجاج کو شاہ سلمان کے ذاتی خرچ پر حج کروایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میزبانی خادم الحرمین الشریفین کے مہمان پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی سعودی وزارت برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کر رہی ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید یا زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے اہلخانہ سے اظہاریکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button