انٹرنیشنل

اسرائیل کی فلسطین پر بڑے حملے کی تیاری کا انکشاف، اقوام متحدہ کیلئے لمحہ فکریہ

فلسطینیوں پر نئے آپریشن اور وحشیانہ حملوں پر کینیڈا، فرانس اور برطانیہ نے اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات اور پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بڑے حملے کی تیاری کا انکشاف سامنے آیا ہے جو کہ یورپی ممالک کیلئے چونکا دینے والی خبر ہے اور اقوام متحدہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیل نے خان یونس پر بڑے حملے کی تیاری کرلی اور فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔رات سے جاری حملوں میں 150 سے زیادہ فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں۔نئے آپریشن اور وحشیانہ حملوں پر کینیڈا، فرانس اور برطانیہ نے اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات اور پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔22 ممالک نے اسرائیل سے غزہ میں امداد کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرنے اور فوجی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button