انٹرنیشنل

مودی سرکار کا جھوٹا پروپیگنڈہ،بھارتی میڈیا پر پابندیاں لگانے کا سلسلہ شروع

مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اتر آئی۔مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اتر آئی

نیودہلی(ویب ڈیسک)مودی کے گڑھ میں سچ بولنے پر گجرات سماچار اور جی ایس ٹی وی کو نشانہ بنایا گیا، مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اتر آئی۔مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اتر آئی۔مودی سرکار نے آزاد صحافت کا گلا گھونٹ کر جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔ذرائع کے مطابق گجرات سماچار کا ایکس اکانٹ بھارت میں بلاک، اظہار رائے کی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے۔ مودی کے جنگی جنون، ڈھونگ اور جھوٹی فتح پر آواز اٹھانے پر مودی سرکار کا گجرات سماچار نیوز چینل پر چھاپا مارا گیا اور گجرات سماچار نیوز چینل کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بہوبلی بھائی شاہ کی گرفتاری محض اس لیے کی گئی کہ وہ حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور انکم ٹیکس کو سیاسی ہتھیار بنا کر گجرات سماچار نیوز چینل کو خاموش کرانے کی شرمناک کوشش کی ہے۔گجرات سماچار ٹی وی دفتر پر 36 گھنٹے تک انکم ٹیکس کی چھاپہ مار کارروائی جاری رہی، اس کے فورا بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دفتر پر دھاوا بول دیا۔گجرات سماچار ٹی وی کیخلاف اس کارروائی پر بھارتی اپوزیشن رہنماں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو تنقید برداشت نہیں، صحافیوں کو دھمکانا اور جیل میں ڈالنا معمول بن چکا ہے۔گجرات سماچار پر مسلسل دبا مودی سرکار کی جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی ایک اور چال ہے۔اپوزیشن کے مطابق بی جے پی نے میڈیا کو غلام بنانے کا عزم کر لیا، آزاد آوازیں مودی حکومت کو کھٹکنے لگیں، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور انکم ٹیکس کے چھاپوں کا مقصد کرپشن نہیں بلکہ سچائی کو دبانا ہے۔

پریس کلب آف انڈیا اور دیگر اداروں کے مطابق مودی کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا استعمال صحافت کو دبانے کے لیے ہو رہا ہے جو حکومت سے سوال کرے، بی جے پی اسے نشانہ بناتی ہے۔
کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا ایجنڈا ہی سچ بولنے والوں کو جیل میں ڈالنا اور میڈیا کو خاموش کرنا ہے۔ گجرات سماچار نے ہمیشہ بیباک صحافت کی، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سیاسی ماہرین کے مطابق میڈیا کا گلا گھونٹنے والی حکومت اپنے ہی عوام سے ڈرتی ہے۔ بی جے پی اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے میڈیا پر حملے کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button