انٹرنیشنل

سفارتکاروں پر فائرنگ،کینیڈا،برطانیہ،فرانس اور میکسیکو نے اسرائیل کو نشانے پر رکھ لیا

کینیڈا، برطانیہ، فرانس میکسیکو سمیت مختلف ممالک نے سفارت کاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا

لندن(ویب ڈیسک)سفارتکاروں پر فائرنگ،کینیڈا،برطانیہ ،فرانس اور میکسیکونے اسرائیل کو نشانے پر رکھ لیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا، برطانیہ، فرانس میکسیکو سمیت مختلف ممالک نے سفارت کاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارتکار مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے ایک پناہ گزین کیمپ کے دورے پر پہنچے تو قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے انہیں ہراساں کرنے کیلیے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔تاہم اس واقعے میں کوئی سفارت کار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

اس معاملے پر کینیڈا کی جانب سے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے وضاحت مانگی گئی۔کینیڈین وزیر برائے عالمی امور نے اس حوالے سے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس معاملے پر فوری وضاحت آئے گی، اس قسم کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ایک برطانوی پارلیمانی انڈر سیکریٹری نے جنین کیمپ کے پاس پیش آنے والے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی عملے کو ان کا کام کرنے دیا جائے، فائرنگ کے واقعے کی پوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں سے حساب لیا جائے۔

اطالوی وزیر خارجہ نے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حوالے سے اسرائیلی حکومت سے وضاحت طلب کریں گے، سفارتکاروں کے خلاف یہ خطرات تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button