انٹرنیشنل

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے فنڈز، مودی سرکار کو زور دار تھپڑ

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے ہے، جس کا بجٹ سے کوئی لینا دینا نہیں: جولی کوزیک کا بھارتی صحافی کے سوال پر کرارا جواب

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لئے آئی ایم ایف فنڈز جاری ہونے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے مودی سرکار کو زور دار تھپڑ دے مارا جس کی گونج دور دور تک سنائی دی گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی صحافی نے آئی ایم ایف ترجمان سے دریافت کیا کہ کیا پاکستان آئی ایم ایف کا پیسہ سرحد پار دہشت گردی میں استعمال کرسکتا ہے، جس پر جولی کوزیک نے کہا کہ آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے ہے، جس کا بجٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے قرض کی رقم سے حکومت پاکستان کو فنڈنگ نہیں ہوسکتی، پروگرام کی شرط ہے کہ حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لے سکتی، حکومت پاکستان کی اسٹیٹ بینک سے زیرو بورنگ ہے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان میں بجٹ سپورٹ کے لیے نہیں ہے، قرض کی رقم صرف اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر کے لیے دی گئی ہے، یہ رقم صرف بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button