انٹرنیشنل

بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے دھمکی کیوں دی؟نیا بحران کیا ہوگا؟

محمد یونس نے اپنی کابینہ سے کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں نے انہیں اپنی مکمل حمایت نہ دی تو وہ مستعفی ہوجائیں گے

ڈھاکا(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے دھمکی کیوں دی؟نیا بحران کیا ہوگا؟بنگلادیش میں سیاسی بحران کی وجہ سے محمد یونس نے عبوری سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محمد یونس نے اپنی کابینہ سے کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں نے انہیں اپنی مکمل حمایت نہ دی تو وہ مستعفی ہوجائیں گے جبکہ ان کی کابینہ کے ارکان نے انہیں ایسا نہ کرنے پر آمادہ کیا۔

نیشنل سٹیزن پارٹی کے مطابق محمد یونس کو سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔محمد یونس کی جانب سے استعفی دینے کی مبینہ دھمکی ڈھاکا میں طاقتور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے ہزاروں حامیوں کی پہلی بار عبوری حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالنے کے بعد سامنے آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button