انٹرنیشنل
روس کا یوکرین پر سب سے بڑا حملہ کردیا،امریکی صدر ٹرمپ نے پیوٹن کو پاگل قرار دیدیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن یوکرین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ پورے یوکرین پر قبضہ چاہتا ہے، اگر ایسا ہوا تو یہ روس کے زوال کا سبب بنے گا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)روس نے یوکرین پر 300 ڈرون اور 69 میزائل سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حملے میں 13 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو پاگل قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن یوکرین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ پورے یوکرین پر قبضہ چاہتا ہے، اگر ایسا ہوا تو یہ روس کے زوال کا سبب بنے گا۔
یوکرینی صدر کو خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ صدر زیلنسکی بھی اپنے ملک کے حق میں کچھ اچھا کام نہیں کر رہے ہیں، وہ جب بھی بولتے ہیں مسائل پیدا کرتے ہیں۔امریکی صدر نے روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ دے دیا۔