انٹرنیشنل

حماس اور امریکہ میں بڑا معاہدہ طے پا گیا

معاہدے میں دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل' معاہدے کے تحت5 یرغمالی جنگ بندی کے پہلے روز اور 5 جنگ بندی کے 60 ویں روز رہا ہوں گے

قطر (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور امریکہ کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے ، اس معاہدے میں کیا کیا شرائط شامل ہیں؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مجوزہ معاہدے میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے60 روزہ جنگ بندی شامل ہے، معاہدے میں دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل۔ معاہدے کے تحت5 یرغمالی جنگ بندی کے پہلے روز اور 5 جنگ بندی کے 60 ویں روز رہا ہوں گے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ جنگ بندی معاہدے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ضمانت دیں گے۔

میڈیا کے مطابق امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے معاہدے کا مسودہ منظوری کے لیے اسرائیل کوبھیج دیا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے نئی جنگ بندی تجاویز مسترد کر دی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ذمہ دار حکومت ایسی تجاویز کو قبول نہیں کرسکتی، حماس جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button