انٹرنیشنل

بنگلا دیش میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے

مظاہرین نے موجودہ حکومت سے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس جاپان کے دورے پر ہیں

ڈھاکا(ویب ڈیسک)بنگلا دیش میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے موجودہ حکومت سے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس جاپان کے دورے پر ہیں۔بنگلا دیش میں گزشتہ سال مظاہروں کے بعد اس وقت کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئی تھیں، جس کے بعد بنگلادیش میں ڈاکٹر محمد یونس نے اگست 2024 میں عبوری سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

خالدہ ضیا کی بنگلادیشن نیشنل پارٹی نے رواں سال دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر یونس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن جون 2026 میں ہوں گے۔ بنگلا دیش کے آرمی چیف نے بھی دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button