انٹرنیشنل
سعودی فرمانروا کے شکر گزار ہیں’ امریکا سے جوہری معاہدہ جلد ہوگا، ایران کا اعلان
سعودی عرب نے ایران کو انتباہ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ کرو ورنہ اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے' اس حوالے سے ایران کو دو ٹوک پیغام بھجوایا گیا تھا

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا کے شکر گزار ہیں کیونکہ ان کی بدولت ہمارا امریکا سے جوہری معاہدہ جلد طے پاجائے گا’ اس حوالے سے ایران نے فائنل اعلان کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایران کو انتباہ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ کرو ورنہ اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے۔میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ماہ وزیر دفاع کے ذریعے ایران کو دو ٹوک پیغام بھجوایا تھا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے میں عدم استحکام کے خدشے کے پیش نظر وزیر دفاع کو ایران روانہ کیا تھا۔