انٹرنیشنل

مودی سرکار کی براہ راست سرپرستی، بھارتی مسلمان اپنے ہی ملک میں مہاجر بن کر رہ گئے

بھارت مذہب سے قطع نظر اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے' پاکستان کو بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش ہے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کی براہ راست سرپرستی میں بھارتی مسلمان اپنے ہی ملک میں مہاجر بن کر رہ گئے ہیں کیونکہ ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مذہب سے قطع نظر اپنے تمام شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نفرت انگیزی، متعصبانہ اقدامات اور ریاستی ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلمانوں نشانہ بنایا جانا عالمی برادری کے لیے باعث تشویش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button