انٹرنیشنل

امداد کے لئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی گولا باری

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم 31 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے

غزہ(ویب ڈیسک)امداد کے لئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی گولا باری،غزہ میں امداد کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے گولا باری اور فائرنگ کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم 31 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔رفح میں نتزاریم راہ داری پر خوراک کی تقسیم کے امریکی مرکز پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جمع تھے۔حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے ایمبولینسوں کی زخمیوں تک رسائی بھی روک دی۔نئی قائم کی جانے والی غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن نے پیر سے کام کا آغاز کیا ہے، تب سے اب تک اسرائیلی فوج امداد لینے کے لیے آئے افراد پر چار بار حملے کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button