جی سیون کانفرنس،کینیڈا کا بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو مدعو کرنے سے صاف انکار
چھ سال میں پہلی بار بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

ٹورنٹو(ویب ڈیسک) جی سیون کانفرنس،کینیڈا کا بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو مدعو کرنے سے صاف انکار،چھ سال میں پہلی بار بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ مودی کو ابھی تک کینیڈا کی جانب سے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ طور پر دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اگر دعوت دی گئی تب بھی مودی غالبا مذکورہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، خاص طور پر جب بھارت کو یقین نہیں کہ کینیڈا کی نئی حکومت، خالصتان تحریک کی سرگرمیوں پر بھارتی خدشات کو سنجیدگی سے لے گی یا نہیں۔
بھارتی میڈیا کا خیال ہے کہ دورے کی تیاری کیلیے کم وقت بچا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سِکھ علیحدگی پسندوں کے ممکنہ احتجاج اور کینیڈا کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے بھارتی حکومت آخری لمحے کے دعوت نامے کو شاید قبول نہ کرے۔ دوسری جانب کینیڈین جی7 اجلاس کے ترجمان نے اِس بات کی تاحال تصدیق نہیں کی کہ آیا مودی کو دعوت دی جائے گی یا نہیں۔