انٹرنیشنل
امریکا کے تمام مطالبات مسترد، پر امن جوہری پروگرام جاری، ایرانی سپریم لیڈر کا واضح پیغام
ایران کے جوہری پروگرام میں امریکا مداخلت نہیں کر سکتا، یورینیم کی افزودگی کرنی چاہیے یا نہیں،واشنگٹن ہمیں بتانے والا ہوتا کون ہے: ایرانی سپریم لیڈر

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے واضح پیغام دیتے ہوئے امریکا کے تمام مطالبات مسترد کر دیئے ہیں اور پر امن جوہری پروگرام جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی رہبر اعلی کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام میں امریکا مداخلت نہیں کر سکتا،یورینیم کی افزودگی کرنی چاہیے یا نہیں،واشنگٹن ہمیں بتانے والا ہوتا کون ہے۔ علی خامنہ ای کہا امریکا خود ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے تو ہمیں کیسے روک سکتا ہے،امریکا چاہتا ہے کہ ہم ہر چیز کیلئے اس پر انحصار کریں۔