انٹرنیشنل
ٹرمپ اور مسک میں لڑائی ، ٹیسلا کے کتنے ارب ڈالر ڈوب گئے,امیر ترین بزنس مین کی پہلی پوزیشن سے محروم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور الیکٹرک کار کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کے درمیان تنازع گہرا ہو گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک)ٹرمپ اور مسک میں لڑائی ، ٹیسلا کے کتنے ارب ڈالر ڈوب گئے،ایلون مسک دنیا کے امیر ترین بزنس مین کی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے،رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور الیکٹرک کار کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کے درمیان تنازع گہرا ہو گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے "پاگل” ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ چھوڑنے کو کہا اور ٹیکنالوجی ٹائیکون سے حکومتی معاہدے چھیننے کی دھمکی دی۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے حصص میں جمعرات کو 15 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی، جس سے اسے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ امریکی صدر کے بجٹ بل پر تنازع نے ان کے سب سے بڑے ڈونر کے ساتھ ایک تلخ عوامی علیحدگی کو جنم دیا ہے ۔