انٹرنیشنل

یوکرین پر روس کے میزائل حملے،تین ہلاکتیں ،متعدد زخمی

یوکرینی صدر کے مطابق روسی فوج نے 40 میزائلوں اور 400 سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا ، مختلف شہروں میں میزائل اور ڈرونز گرنے سے تین افراد ہلاک اور انچاس زخمی ہوگئے ہیں

کیف(ویب ڈیسک)یوکرین پر روس کے میزائل حملے،تین ہلاکتیں ،متعدد زخمی ہو گئے روس نے یوکرین کے کئی شہروں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرونز سے حملے کیئے جن میں تین افراد کے ہلاک جبکہ متعد د کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔یوکرینی صدر کے مطابق روسی فوج نے 40 میزائلوں اور 400 سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا ، مختلف شہروں میں میزائل اور ڈرونز گرنے سے تین افراد ہلاک اور انچاس زخمی ہوگئے ہیں ۔ روسی حکام کے مطابق ان حملوں میں یوکرینی عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیااور یہ یوکرین کی جانب سے روسی ایئر بیسز پر ہونے والے حملوں کا جواب ہے۔ دو دن پہلے روسی صدر نے امریکی ہم منصب کو بتایا تھا کہ ماسکو امن مذاکرات سے پہلے یوکرینی حملوں کا جواب دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button