انٹرنیشنل

برٹش پاکستانی میئر صادق خان کو برطانیہ میں بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نوازا، برٹش پاکستانی صادق خان 2016 سے لندن کے میئر ہیں

لندن(ویب ڈیسک)برٹش پاکستانی میئر صادق خان کو برطانیہ میں بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا،رپورٹ کے مطابق لندن کے برٹش پاکستانی میئر صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نوازا، برٹش پاکستانی صادق خان 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔صادق خان تاریخ میں پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ بادشاہ سے نائٹ ہڈ کا اعزاز لینے پر بے حد فخر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوٹنگ کے کونسل گھر میں جوان ہوا، کبھی سوچا بھی نہ تھا یہ اعزاز ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button