انٹرنیشنل
دہشت گردی کی سازش کا الزام ،پاکستانی نوجوان کو کینیڈا سے امریکا کے حوالے کردیا گیا
دہشتگردی کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری محمد شاہزیب خان کو کینیڈا سے امریکا بدر کردیا گیا۔20 سال کے محمد شاہزیب خان کے خلاف نیویارک میں فردِ جرم داخل کی گئی ہے

نیویارک(ویب ڈیسک)دہشت گردی کی سازش کا الزام ،پاکستانی نوجوان کو کینیڈا سے امریکا کے حوالے کردیا گیا،رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری محمد شاہزیب خان کو کینیڈا سے امریکا بدر کردیا گیا۔20 سال کے محمد شاہزیب خان کے خلاف نیویارک میں فردِ جرم داخل کی گئی ہے اور انہیں امریکا کی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔شاہزیب خان کو پچھلے برس ستمبر میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کو دہشتگرد تنظیم داعش کی مدد کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔