انٹرنیشنل
		
	
	
یورپی ممالک اور برطانیہ نے اسرائیلی وزراء کے خلاف تاریخی قدم اُٹھا لیا
Britain has decided to impose sanctions on two extremist Israeli ministers, including Ben-Gweir, and their assets will also be confiscated.

برمنگھم(ویب ڈیسک)یورپی ممالک اور برطانیہ نے اسرائیلی وزراء کے خلاف تاریخی قدم اُٹھا لیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے بن گویئر سمیت دو انتہا پسند اسرائیلی وزیروں پر پابندیاں عئاد کرنے کا فیصلہ کرلیا، دونوں کے اثاثے بھی ضبط کرلیے جائیں گے۔میڈیا کے مطابق برطانیہ نے دو انتہا پسند اسرائیلی وزیروں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، پابندی کا سامنا کرنے والوں میں بن گویئر اور اسموٹرچ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں صہیونی وزرا کے اثاثے ضبط اور سفر پر پابندی ہوگئی۔ واضح رہے کہ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک بھی برطانیہ کی پیروی کریں گے۔اسرائیل کی ظالم فوج غزہ میں 50 ہزار سے زائد افراد کو شہید کرچکی ہے، اسکولوں، اسپتالوں، امدادی کیمپوں سمیت ہر جگہ وحشیانہ بمباری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
 
				


