انٹرنیشنل

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا

آیت اللہ علی خامنہ ای کے حکم پر جنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا قائم مقام کمانڈر انچیف مقرر کر دیا گیا

تہران(ویب ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے حکم پر جنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا قائم مقام کمانڈر انچیف مقرر کر دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا کہ جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طور پر ایرانی فوج کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کرنے کے بعد فوجی اہداف کو نقصان اور اہم ایرانی شخصیات کو قتل کرنے کے دعوے کیے۔

اسرائیل نے حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی اور چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کو شہید کرنے کا دعوی بھی کیا۔بعد ازاں ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی کمانڈر حسین سلامی اور چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button