انٹرنیشنل
چین نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر تشویش کا اظہار کردیا،فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ
چین نے ایران پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں جو خطے میں امن و استحکام کے لیے سازگار ہوں

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین نے ایران پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں جو خطے میں امن و استحکام کے لیے سازگار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین صورتحال کو ٹھنڈا کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی برادری کے لیے باعث تشویش ہے اور تمام متعلقہ فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ حالات مزید بگڑنے سے روکے جا سکیں۔