انٹرنیشنل
ایران کے جوابی حملے کا خوف، اسرائیل کی دوڑیں لگ گئیں
ایران کے جوابی حملے کے خوف سے اسرائیلی شہری کھانے پینے کی اشیا، پانی، خشک خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ بڑی مقدار میں خرید کر ذخیرہ کر رہے ہیں

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے کے ایران کے جوابی حملے کے خوف سے اسرائیل کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور شہریوں سے بڑی مقدار میں اشیائے ضروریہ ذخیرہ کر لی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں نے بڑی تعداد میں سپر مارکیٹوں اور اسٹورز کا رخ کرلیا اور ذخیرہ اندوزی شروع کردی۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہری کھانے پینے کی اشیا، پانی، خشک خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ بڑی مقدار میں خرید کر ذخیرہ کر رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کے بعد سپر مارکیٹس کے شیلف خالی ہوگئے۔