سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی اسرائیلی دھمکی ,مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے خبر دار کردیا
ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے نتائج تباہ کن ہوں گے

تہران(ویب ڈیسک)سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی اسرائیلی دھمکی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے خبر دار کردیا،رپورٹ کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔اسرائیلی اور امریکی رہنماں کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد حزب اللہ نے بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر سے حمایت کا اظہار کیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیاں احمقانہ اور لاپرواہی ہیں، جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جمعے سے شروع ہونے والی ایران اور اسرائیل کشیدگی میں اب تک حزب اللہ نے مداخلت نہیں کی۔ تاہم ایرانی لیڈر کو قتل کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک انٹرویو کے دوران ایرانی سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ خامنہ ای کا خاتمہ جنگ کو بڑھاوا نہیں دے گا، ان کا خاتمہ جنگ بند ہونے میں مدد دے گا جبکہ امریکی صدر نے انہیں آسان ہداف قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں معلوم ہے خامنہ کہاں چھپے ہوئے ہیں۔