انٹرنیشنل

ایران کے سپریم لیڈر پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے قاتلانہ حملے کی دھمکی ،روسی صدر کا بات کرنے سے انکار

ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر پر اسرائیل یا امریکا کی جانب سے ممکنہ قاتلانہ حملے پر بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔

ماسکو(ویب ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے قاتلانہ حملے کی دھمکی ،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بات کرنے سے انکار،رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر پر اسرائیل یا امریکا کی جانب سے ممکنہ قاتلانہ حملے پر بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بین الاقوامی صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف اسرائیل یا امریکا کی جانب سے قاتلانہ حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، بہتر یہ ہوگا کہ یہ صورتحال کا سیاسی حل نکالا جائے۔

پیوٹن نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں تو اس سوال کا جواب بھی دینا نہیں چاہوں گا۔گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ موجودہ تنازعہ رجیم کی تبدیلی کی طرف جائے گا، جبکہ اسرائیل جنگ میں ایران کی سینئر فوجی قیادت اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل ایران میں اب تک 585 افراد کو شہید کرچکا ہے جس میں 239 شہری شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button