انٹرنیشنل
اسرائیل نے مغربی ایران میں اراک ایٹمی مرکز پر حملہ کردیا
ہ آج صبح اسرائیل نے اراک ایٹمی مرکز کے قریب رہائشیوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ فوری علاقہ چھوڑ دیں

تہران(ویب ڈیسک)اسرائیل نے مغربی ایران میں اراک ایٹمی مرکز پر حملہ کردیا،رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے وارننگ کے بعد مغربی ایران میں اراک ایٹمی مرکز پر حملہ کر دیا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد اراک ایٹمی مرکز سے تابکاری کے اخراج کے ثبوت نہیں ملے۔رپورٹ میں بتایا کہ آج صبح اسرائیل نے اراک ایٹمی مرکز کے قریب رہائشیوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ فوری علاقہ چھوڑ دیں۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت تک ایٹمی مرکز خالی کیا جاچکا تھا۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اراک ایٹمی مرکز تکمیل کے قریب تھا، اگلے سال سے کام شروع ہونا تھا اور اس بارے میں آئی اے ای اے کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔