روسی صدر پیوٹن کا چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ،ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا گیا
پیوٹن اور شی جن پنگ نے اتفاق کیا ہے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں

ماسکو(ویب ڈیسک)روسی صدر پیوٹن کا چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ،ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا گیا،رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جہاں دونوں صدور نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدارتی دفترکریملین کے حکام نے بتایا ہے کہ روسی صدرپیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلی فونک گفتگو میں مشرق وسطی میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور ایران پراسرائیلی حملی کی سخت مذمت کی گئی ہے۔کریملن حکام نے بتایا ہے کہ پیوٹن اور شی جن پنگ نے اتفاق کیا ہے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران کا جوہری مسئلہ سیاسی و سفارتی ذرائع سیحل کیاجاسکتا ہے۔
صدرشی جن پنگ نیکہا وہ ایران کی معاملے پر روسی ثالثی کیحق میں ہیں، اس حوالے سے چینی صدر نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر روسی ثالثی کیحق میں ہیں۔دونوں رہنماں نے اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت کی، اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔دونوں رہنماوں کینیڈا میں ہونے والی جی 7 اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روسی صدرپیوٹن جنگ عظیم دوم کی تقریبات سے متعلق اجلاس میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔