پہلگام واقعہ کا بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں،پاکستان کے حق میں مودی سرکار کے گھر سے ہی گواہی آگئی
بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ آپ سب کو مبارک، یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے

نئی دہلی(ویب ڈیسک)پہلگام واقعہ کا بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں،پاکستان کے حق میں مودی سرکار کے گھر سے ہی گواہی آگئی , بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ‘را’ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ پہلگام واقعہ کا بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ آپ سب کو مبارک، یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، پاکستانی قیادت کو اب نئی دہلی جانا چاہیے۔امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی تعلقات بہتر بنانے میں پیشرفت کرتا ہے،اسی وجہ سے فیلڈمارشل عاصم منیرا مر یکہ میں ہیں، ا مر یکہ کے ساتھ بھارت کے تعلقات بھی ٹھیک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، پہلگام میں حملہ کرنے والے جنگل میں غائب ہو گئے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کیلئے بات ہونی چاہیے، بھارت کی پاکستانی میڈیا، معروف شخصیات پر پابندیاں زیادہ دیر نہیں چلیں گی۔ بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کا واحد چیف ہوں جو ریٹائرمنٹ کے بعد 4 بار پاکستان گیا۔