انٹرنیشنل

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے ،سعودی عرب بھی میدان میں کود پڑا

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے

ریاض(ویب ڈیسک)ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے ،سعودی عرب بھی میدان میں کود پڑا،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے، ایسی حساس صورتحال کے سیاسی حل کے لیے عالمی برادری اپنی کوششیں بڑھائے۔دوسری جانب عراق کا اس معاملے پر مقف سامنے آیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے مشرق وسطی میں امن و استحکام کو خطرہ ہے۔

عراق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button