انٹرنیشنل

امریکی حملوں کا دندان شکن جواب،ایران نے اسرائیل پرپہلی مرتبہ خیبر شکن میزائل استعمال کردیا

خیبر شکن میزائل 4 ٹن 500 کلوگرام وزنی اور ساڑھے 10 میٹر لمبا ہے، اس میزائل کا قطر 80 سینٹی میٹر اور وارہیڈ کا وزن 500 کلوگرام ہے

تہران(ویب ڈیسک)امریکی حملوں کا دندان شکن جواب،ایران نے اسرائیل پرپہلی مرتبہ خیبر شکن میزائل استعمال کردیا،رپورٹس کے مطابق ایران نے اتوار کی صبح اسرائیل پر حملے میں پہلی مرتبہ خیبر شکن میزائل استعمال کیے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق خیبر شکن میزائل 4 ٹن 500 کلوگرام وزنی اور ساڑھے 10 میٹر لمبا ہے، اس میزائل کا قطر 80 سینٹی میٹر اور وارہیڈ کا وزن 500 کلوگرام ہے۔ اس میزائل سے متعلق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تھونس ایندھن سے چلنے والا خیبر شکن میزائل 1 ہزار 450 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے بن گورین ایئرپورٹ کو براہ راست نشانہ بنایا، میزائلوں سے اسرائیلی بائیولوجیکل تحقیقی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی سینٹرل کمانڈ کو بھی براہ راست نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملے میں تھرڈ جنریشن خیبر شکن میزائل استعمال کیے، یہ میزائل مہلک ترین اور فضاں میں ہدف تک چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے میں میزائل پہلے گرے اور سائرن بعد میں بجے، ابھی مزید خطرناک میزائل استعمال ہونا باقی ہیں، اسرائیل پر 40 میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی ریسکیو سروس کے مطابق ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button